کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکنتا مجمدار نے کہا تھا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ مرکز ریاست میں مختلف پروجیکٹوں کے لئے رقم بھیجے اور حکمراں پارٹی اس رقم کا غلط استعمال کرے۔ اس کے علاوہ بنگال بی جے پی لیڈروں بشمول سوکنتا مجمدار نے کہا کہ مرکز وزیر اعظم کے نام سے منسوب مختلف پروجیکٹوں کے لئے رقم مختص کرے اور اس رقم کا استعمال کرکے مرکزی حکومت کا نام ہٹادیا جائے اس کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ West Bengal BJP President Sukanta Majumdar On Central Govt Fund For State Development
یہ بھی پڑھیں:BJP Raise Question کانگریس نے سیکولرازم کے مطلب کو ہندو مذہب کی توہین بنادیا
انہوں نے کہا کہ اسی طرح مرکزی رقم میں بدعنوانی کو بھی ہم نظر انداز نہیں کریں گے۔ ہمارا احتجاج آنے والے دنوں میں جاری رہے گا۔ ہم چاہتے ہیں، بدعنوانی نہیں ہو، اس ریاست میں مرکزی پروجیکٹوں کے لئے مختص مخصوص فنڈز کا مناسب نفاذ ہو۔ بنگال بی جے پی قیادت مرکزی پروجیکٹ کا نام تبدیل کرنے، 100 دن کے کام میں بدعنوانی سمیت مختلف بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے۔ اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف شوبھندوادھیکاری نے چند ماہ قبل خود وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا۔ مرکز نے جمعرات کو پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے لیے رقم ریاست کو جاری کردی ہے۔۔ کافی عرصے تک مرکز نے اس پروجیکٹ کے لیے فنڈز روک دیا گیا تھا۔West Bengal BJP President Sukanta Majumdar On Central Govt Fund For State Development