ETV Bharat / state

'ممتا دیدی بنگالی مخالف وزیراعلیٰ ہیں' - مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بھارتیہ جنتاپارٹی کی پارلیمان لاکٹ چٹر جی

بھارتیہ جنتاپارٹی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹر جی نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقہد کرتے ہوئے انہیں بنگالی مخالف وزیراعلیٰ قراردیا ہے۔

'ممتا دیدی بنگالی مخالف وزیراعلیٰ ہیں'
'ممتا دیدی بنگالی مخالف وزیراعلیٰ ہیں'
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 7:15 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بھارتیہ جنتاپارٹی کی پارلیمان لاکٹ چٹر جی نے کہاکہ گمراہ کن لوگوں کی وجہ سے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے یہ ثابت ہورہاہے کہ چند مفاد پرست افراد عام لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں۔ ان کی وجہ سے ملک کی سکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

'ممتا دیدی بنگالی مخالف وزیراعلیٰ ہیں'

رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں رہنےو الے ہندو بنگالیوں کو اگر ہم شہریت نہیں دیں گے تو کون دے گا۔ کس کے پاس سوال کا جواب ہے ۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بنگلہ دیش ،پاکستان اور افغانستان میں مظلم ہندوؤں کوبھارتی شہریت دینے کی ذمہ داری اٹھا ئی ہے۔

لاکٹ چٹرجی نے کہاکہ ہمارے وزیرداخلہ نے مظلوں کو شہریت دینے کی ذمہ داری اٹھائی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اگر کوئی اس قانون کی مخالفت کرتا ہے تو وہ مخالف کا دشمن ہے۔

ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ کیوںکہ انہیں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی منظور نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ممتادیدی بنگالیوں کی وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔ وہ بنگالی مخالف وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کی وجہ سے ہزاروں ہندوؤں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

لاکٹ چٹرجی نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں پرُتشدد مظاہرے میں دہشت گرد تنظمیں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بنگال کے اضلاع مرشدآباد اور مالدہ میں ہونے والے پرُتشدد مظاہرے میں لنگی پہننے والے دہشت گردی ذہنیت کے لوگ ملوث ہیں۔ ریاستی حکومت کوسب کچھ معلوم ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ خاموش ہیں۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان نے کہاکہ جامعہ ملیہ یونیورسٹی، اترپردیش اور دیگر مقامات پر ہونے والے پرُتشدد مظاہرے میں جولوگ ملوث ہیں ان کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کیونکہ ان کے تعلقات بھارت مخالف تنظیموں سے ہیں۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیاہے۔ شمال مشرق خطہ، اترپردیش ، کرناٹک ،منگلور میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ میں اب تک متعدد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

لیکن مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے دوران عوام پرُامن احتجاج کررہے ہیں ۔ اب تک کہیں سے بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شمال مشرق خطہ، اترپردیش ، کرناٹک ،منگلور ، دہلی اور بہار میں بے قابو حالات پر قابو ہانے کے بجائے بی جے پی کے کئی اعلیٰ رہنما ؤں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدف تنقید بنانے میں مصروف ہیں۔

ریاست میں جاری مظاہرے کے سبب مشرقی ریلوے نے سیالدہ اور ہوڑہ سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کو منسوخ کرنے اعلان کردیا ہے۔

متعدد ٹرینوں کی معطلی کے سبب مسافروں کو بڑی دشواریوں کاسامنا کرناپڑرہاہے۔ مسافر پلیٹ فارموں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.