ETV Bharat / state

ممتا حکومت پر کورونا پر سیاست کرنے کا الزام

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے ریاستی حکومت پر کورونا وائرس کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ـ

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 8:57 PM IST

 ممتا حکومت پر کورونا کو لے کر سیاست کرنے کا الزام

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے شیام نگر میں بی جے پی کے حامی کی پراسرار موت کے بعد اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے دوران رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے یہ بات کہی.

انہوں نے کہا کہ “بی جے پی کے حامی ملن ہلدار کا قتل کیا گیا. اس قتل معاملے میں ترنمول کانگریس کے حامی ملوث ہیں۔ ”

لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ “بی جے پی کے حامی کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا، موت کی وجہ کورونا بتائی گئی تاکہ کوئی متقول کی لاش کو کوئی دیکھ نہ سکے۔”

بی جے پی کی رکن پارلیمان کے مطابق بی جے پی کی جانب سے ملن ہلدار کے قتل کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ “پولیس والوں نے پہلے کورونا کی وجہ سے موت بتاکر شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن دباؤ پڑنے کے بعد شکایت درج کی گئی۔”

لاکٹ چٹرجی کے مطابق بی جے پی کے حامیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔اس کے بعد موت کی وجہ کورونا بتائی جا رہی ہے تاکہ معاملے کی تفتیش نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ شیام نگر میں بی جے پی کے حامی کی پراسرار موت ہوگئی۔

بی جے پی کے رہنماوں نے ترنمول کانگریس کے حامیوں پر قتل کا الزام لگایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.