ETV Bharat / state

'ممتا دیدی پہلے اپنی ریاست کا خیال کریں'

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 8:50 PM IST

بی جے پی کے سینیئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے اپنی ریاست پر نظر ڈالنا چاہیے، اس کے بعد انہیں دہلی کی بات کرنا چاہیے۔

'ممتا دیدی پہلے اپنی ریاست کاخیال کریں'
'ممتا دیدی پہلے اپنی ریاست کاخیال کریں'

مغرببی بنگال کے ندیا ضلع میں کرشنا نگر میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ممتا دیدی کو کچھ سمجھ نہیں آتا ہے۔

'ممتا دیدی پہلے اپنی ریاست کاخیال کریں'

انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی کو انہیں پہلے اپنی ریاست پر نظرڈالنے کی ضرورت ہے ۔اس کے بعد دہلی تشدد پر باتیں کریں ۔ ان کی ریاست کا کیا حال ہے ۔اس پر بات کرنی ضروری ہے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ دہلی میں کیا ہو اکیا نہیں اس کے بارے میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر صحت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ کے پاس سیاست کے علاوہ کچھ بھی کرنا نہیں چاہتی ہیں۔

'ممتا دیدی پہلے اپنی ریاست کاخیال کریں'
'ممتا دیدی پہلے اپنی ریاست کاخیال کریں'

انہوں نے کہاکہ ریاست مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ان کے دور میں ریاست کافی پھچھڑ چکی ہے۔ ریاست میں ہماری حکومت بنے گی اس کے بعد بنگال کو سونار بنگالہ بنائیں گے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ بنگال میں بدعنوانی عروج پر ہے ۔ ترنمول کانگریس کے سات رہنما اسٹینگ آپریشن میں پھنسے ہوئے ۔ پہلے ان کے خلاف کارروا ئی کریں اس کے بعد بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر انگلی اٹھا ئے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں کا برا حال ہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا یا جارہا ہے۔ ہمارے حامیوں کو جیل بھیجا جارہا ہے۔

مسٹر کیلاش وجے ورگھیہ نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ممتایدی کو ڈھیرسوالوں کے جواب دینے پڑیں گے۔ بنگال کے عوام نے ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنانے کا من بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مالدہ ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کورنا وائرس کو ایشو بنا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.