شمالی 24 پرگنہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر خالق بسواس نے پارٹی میں اپنی اہمیت کم ہونے کی سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارت۔بنگلہ دیش سرحد سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں شہر سے تعلق رکھنے والے خالق بسواس نے کہا کہ پارٹی سے نارض ہو کر عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے شمالی 24 پرگنہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
خالق بسواس کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں بھی بی جے پی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اس کے باوجود پارٹی میں میری کوئی اہمیت نہیں ہے۔ پارٹی عہدیداروں سے دوری بنتی جا رہی تھی اسی بنیاد پر پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو بھیج دیا ہے اور پارٹی سے تمام تر رشتہ ختم کر چکا ہوں۔
دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
قیاس آرائی ہے کہ اندرونی انتشار کے سبب خالق بسواس نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔