مغربی بنگال کے دیگھا میں جاری بنگال بزنس سمٹ میں وزیراعلی ممتا بنرجی نے بین الا قوامی مالیاتی گھرانوں سے سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال پورے بھارت کے تجارت کی لائف لائن ہے ۔ یہاں تمام طرح بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔
اسی لئے اگر مالیاتی گھرانے چاہیں بنگال سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔ آج سے دیگھا میں دو روزہ بزنس سمٹ کا آغاز ہوا ہے۔ دیگھا کے بین الاقوامی کنوینشن سنٹر میں جاری اس بزنس سمٹ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے موجود تھی بھوٹان، چین،بنگلہ دیش، نیدرلینڈ اور پولینڈ کے علاوہ 18 ملکوں کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔
سرمایہ کاروں کے نمائندے کے سامنے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں لینڈ بینک موجود ہے، بجلی بینک موجود ہے اور کام کرنے کے لئے ہنر مند نوجوان موجود ہیں بہتر ڈھانچہ موجود ہے۔ اسی لئے سرمایہ کاروں کو یہاں آنا چاہیے ۔
بنگال تجارت کا لائف لائن ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے نام لئے بغیر ملک کے بگڑتی معیشت کے سلسلے میں مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ میں مذہب اور ذات کے نام پر کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا ہے۔
یہاں پر سب پیار محبت کے ساتھ رہتے ہیں ۔ملک کی معیشت میں جس طرح کی کمتری آ رہی ہے بنگال کی معیشت اس کے مقابلے میں زیادہ مظبوط ہے۔