ETV Bharat / state

Assembly Winter Session آج مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا آغاز

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 10:29 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں آج سے سرمائی اجلاس کا آغاز ہوگا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس شہرت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی حکمراں جماعت کو بدعنوانی اور ریاست میں جاری قتل غارت کے خلاف گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ Assembly Winter Session

آج مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا آغاز

کولکاتا: آج سے مغربی بنگال اسمبلی میں سے سرمائی اجلاس کا آغاز ہوگا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس شہرت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی حکمراں جماعت کو بدعنوانی اور ریاست میں جاری قتل غارت کے خلاف گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بنگال اسمبلی اجلاس میں بی جے پی نے اشارہ دیا کہ ڈینگی، ریاست میں امن و امان، اکھل گیری کے صدر جمہوریہ کے خلاف تبصرے جیسے ایشوز پر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ بی جے پی نے کہا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہ حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی جائے گی۔West Bengal Assembly Winter Session Will Begin From Today

شوبھندو ادھیکاری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اسمبلی میں اپوزیشن بھی ہے۔ حکمراں پارٹی کو اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسمبلی چلانا ہوگا۔ ہم ریاست کے سلگتے ہوئے مسائل پر بحث کا مطالبہ کریں گے۔ اگر اپوزیشن کو اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں دیا جائے گا تو ہمیں متبادل راستہ اختیار کرنا ہوگا۔قائد حزب اختلاف کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے، اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینے کے لئے تیار ہیں، لیکن کیا اپوزیشن اسمبلی کے اصو ل و ضوابط کے مطابق بحث کرے گی۔ اگر اپوزیشن کی جانب سے کسی مسئلے پر بحث کی تجویز آتی ہے تو اسمبلی کے قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ اگر وہ اس سے ناراض ہوتے ہیں تو میں کچھ نہیں کرسکتا ہوں۔

اس سے قبل بمان بنرجی نے اسمبلی میں بی جے پی اور اپوزیشن لیڈروں کے رول پر تنقید کی تھی۔ اسپیکرنے کہا کہ اسمبلی ہال سیاست کی جگہ نہیں ہے۔ اپوزیشن اسمبلی کے کسی اصول کو نظر انداز نہیں کرسکتی ہے۔ اسمبلی کو بائی پاس کرکے اسمبلی کے مسائل حل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ اگرچہ بائیں بازو کے کانگریس کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے لیکن یہ صورت حال کبھی نہیں ہوئی۔

مزیر پڑھیں:Resolution on CAA in WB Assembly مغربی بنگال اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری

بی جے پی نے 21 نومبر کو کولکاتا میں بی جے پی ہیڈکوارٹر سے دھرمتلا تک ایک جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کو بی جے پی خاتون مورچہ کی طرف سے نکالا جارہا ہے۔بی جے پی نے پیر کو اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے پہلے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ اسمبلی میں پارٹی کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔ شوبھندو ادھیکاری بی جے پی ممبران اسمبلی کے رول کو طے کرے گی۔West Bengal Assembly Winter Session Will Begin From Today

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.