کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں مانسون اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں حکمراں جماعت ترنمول جانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی بھی شامل ہو رہے ہیں۔ اسمبلی میں اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کے موبائل فون کے رنگ ٹون بچنے پر اسپیکر نے کڑی ناراضگی کا اظہار کیا۔لیکن فون مسلسل کیوں بج رہا ہے؟ اسپیکر بمان بنرجی نےممبران اسمبلی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
اس کے بعد اسمبلی میں سوال و جواب اور توجہ مبذول کرانے کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اسپیکر نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کے موبائل فون بار بار بج رہے ہیں۔ آپ اب بھی نہیں سن رہے ہیں۔ اجلاس کے کام میں خلل پڑ رہا ہے۔ میں نے پہلے ممبران اسمبلی سے کہا تھا کہ اگر اسمبلی اجلاس میں فون لانا ہے تو اسے خاموش رکھا جائے۔ لیکن بہت سے لوگ میری بات نہیں سن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Baramulla Police بارہمولہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری مہم
اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ'اگر دوبارہ ایسا واقعہ ہوا تو فون کے اندر استعمال ہونے پر سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ فون لے کر اسمبلی میں داخل ہونا بند کیا جائے۔ اراکین اسمبلی اپنے پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں موبائل فون جمع کر کے اسمبلی اجلاس میں آئیں گے۔ جب آپ واپس جائیں گے تو پارلیمانی پارٹی کے دفتر سے لے جائیں گے۔