ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ممبران کی اسمبلی کے احاطے میں ہنگامہ آرائی - ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی

بنگال اسمبلی میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبران اور اپوزیشن بی جے پی کے ممبران کے دھرنے اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو سنبھالنے کیلئے بنگال اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کولکاتا پولس کے اہلکار اسمبلی میں داخل ہوئی اور حالات پر سنبھالنے کی کوشش۔ TMC And BJP Face Off

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ممبران کی اسمبلی کے احاطے میں ہنگامہ آرائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 2:54 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی نے کالے کپڑے پہن کر اسمبلی کے احاطے میں دھرنا دیا تھا۔بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران نے بھی اسمبلی کے احاطے میں دھرنا شروع کردیا ۔دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازع اور تشدد کے واقعات کو روکنے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسمبلی میں کافی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اسمبلی اجلاس میں موجود نہیں تھیں لیکن ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کا دھرنا سہ پہر 3 بجے سے شروع ہوا۔ممبران اسمبلی نے ایک، دو، تین، چار، بی جے پی والے سب چور ہیں جیسے نعرے لگائے۔ ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ باپ چور ہے۔ بیٹا چور۔ اسمبلی اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری اپنا دفتری کام مکمل کرکے اسمبلی سے باہر جارہے تھے۔

اسی وقت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی’باپ چور بیٹا چور، بی جے پی والے سب چور ہیں‘۔ جیسے نعرے لگانے لگے۔ یہ نعرہ سن کر اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری روک گئے اس کے بعد انہوں نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو جوابی دھرنے پر بیٹھنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بی جے پی ممبران اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میںجوابی احتجاج میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے اسمبلی کی بالکونی میں تھلہ اور کنسر بجا کر جوابی نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

اس کے بعد ہی ڈی سی سنٹرل دنیش کمار، جوائنٹ کمشنر آف پولیس (اسٹیبلشمنٹ) معراج خالد اور ڈی سی (انفورسمنٹ) راہل ڈے اور پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم اسمبلی میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنے کے لیے پہنچ گئی۔سنٹرل ڈویژن کے خصوصی مرد و خواتین پولس اہلکاروں لایا گیا۔ قانون ساز اسمبلی سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق کولکاتا پولیس فورسیس اسپیکر بیمان بنرجی کے حکم پر اسمبلی میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال اسمبلی میں غیر حاضری کی غیر معمولی صورت حال

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ممبران کے درمیان ایک انسانی دیوار بھی بنائی گئی۔ تاہم آخر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ کلکتہ پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وہ صورتحال کو سنبھالنےکیلئے اسمبلی آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.