ETV Bharat / state

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: مٹیا برج میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر - مغربی بنگال

مغربی بنگال میں جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر گارڈن ریچ اور مٹیا برج جسے بادشاہ واجد علی شاہ کی نگری بھی کہا جاتا ہے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

West Bengal Assembly elections: Political activity rise in Matia Bridge
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: مٹیا برج میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 5:57 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے گارڈن ریچ اور مٹیا برج شہر کو بادشاہ واجد علی شاہ نے بسایا تھا جہاں اسمبلی انتخابات 2021 کے ضمن میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ یوں تو جلیج بنگال، سندربن اور رائل بنگال ٹائیگر کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ جنوبی 24 پرگنہ کے گارڈن ریچ اور مٹیا برج کو تاریخ حیثیت حاصل ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: مٹیا برج میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

مٹیا برج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ بادشاہ واجد علی شاہ نے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے داخلے پر ہگلی ندی کے کنارے اس خوبصورت شہر کو بسایا تھا۔ واجد علی شاہ ایک دوراندیش حکمراں تھے جنہوں نے اس علاقے بسایا تھا۔

گارڈن ریچ اور مٹیا برج میں شیپ یارڈ (گارڈن ریچ شیپ بلڈنگ) ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ معاشی طور پر خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔ بادشاہ واجد علی شاہ کی بسائی ہوئی نگری میں تقریباً 25 لاکھ اردو بولنے والے مسلمانوں کی گھنی آبادی ہے۔ یہاں بے شمار مساجد اور انگنت تعلیمی ادارے موجود ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے گارڈن ریچ اور مٹیا برج کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات کرتے ہوئے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ مٹیا برج کے لوگوں نے اسمبلی انتخابات پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے سیکولر پسند سیاسی جماعت کی حمایت کرنے اور ووٹ دینے کا اشارہ دیا۔ متعدد لوگوں نے ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی ترنمول کانگریس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ممتا بنرجی کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

لوگوں نے بتایا کہ ممتا حکومت کی جانب سے علاقہ میں کئی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے اور مقامی رکن اسمبلی پر بھی لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔ عام لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر ریاست میں فرقہ پرست پارٹی کامیاب ہوتی ہے تو امن و امان کو خطرہ ہوسکتا ہے اسی لیے سیکولر قوتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت زور دیا جارہے ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات 2021 منعقد ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کو لے کر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انتخابی کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست کے تمام اضلاع میں مرکزی فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں مرکزی فورسز کی بوٹ مارچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.