ETV Bharat / state

کیا کہتے ہیں مسلم اکثریتی کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے کے ووٹرز؟

ریاست مغربی بنگال میں آئندہ 26 اپریل کو کولکاتا پورٹ حلقہ سمیت 36 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ڈالے جائیں گے۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 12:07 PM IST

west bengal assembly election 2021: kolkata port assembly voters talk to etv bharat
کیا کہتے ہیں مسلم اکثریتی کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے کے ووٹرز؟

مغربی بنگال میں آئندہ 26 اپریل کو کولکاتا پورٹ حلقہ سمیت 36 سیٹوں کے لئے ووٹنگ کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے عام لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت ساتویں مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں آئندہ 26 اپریل کو ساتویں مرحلے میں کل 36 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 36 سیٹوں میں سے ایک کولکاتا پورٹ بھی ہے۔

کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم، کانگریس کے امیدوار محمد مختار اور بھوجن سماج پارٹی سے سرفراز خان ہیں۔

کلکتہ پورٹ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے قدآور رہنما زیر فرہاد حکیم اور مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار کے درمیان مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں دونوں امیدوار اپنی اپنی جیت کے دعویٰ کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما عوامی حمایت حاصل ہونے کے دعویٰ کرتے ہیں۔ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو سکتا ہے۔ دونوں اچھے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک کام اور کارکردگی کی بات ہے تو وزیر فرہاد حکیم سب سے آگے ہیں۔ ان کا کسی سے کوئی موازنہ نہیں ہوسکتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے عام لوگوں نے کہا کہ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں کئی ترقیاتی کام ہوئے جن میں تاراتلہ برج سب سے اہم ہے۔ اس برج سے لوگوں کی پریشانیاں کچھ حد تک کم ہوئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں سے زیادہ پارٹی کی اہمیت حاصل ہے۔ اس مرتبہ کے انتخابات میں ترنمول کانگریس سمیت دوسری سیاسی جماعتوں بمقابلہ بی جے پی ہے۔ اس لئے ہم ممتابنرجی کے لئے ووٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بم بنانے کے دوران دھماکے میں ایک ہلاک، چار زخمی

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں تک انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا سوال ہے تو اس پرکچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا رول تشفی بخش رہا ہے اور امید کرتے مستقبل میں بھی سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.