ETV Bharat / state

کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت

کورونا وائرس کے سبب ایک اور ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔ ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت
کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 11:35 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی رفتار سست پڑی ہے لیکن مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 لوگوں کی موت ہوگئی جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکٹروں کی موت پر ریاستی محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا۔

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے کووڈ-19 میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے کے دوران اس وباء کے شکار ہونے والے ڈاکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

ان کی عمر 64 برس تھی ، ڈبلیو بی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو دو ہفتوں سے قبل بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ٹیسٹ میں انہیں کورونا مثبت پایا گیا۔انہیں ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔

ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران ان کی حالت میں بہتری آئی تھی۔ ان کی تیسری کووڈ رپورٹ بھی منفی آئی تھی۔

کورونا وائرس کے سبب اب تک مغربی بنگال میں اب تک 70 ڈاکٹروں کی موت ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں اب آٹھ ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے جن میں 70 ڈاکٹر شامل ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.