ETV Bharat / state

جے پی نڈا کے بعد امت شاہ مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے - Amit shah will visit Bengal on 19 December

جے پی نڈا کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ 19 دسمبر کو مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آنے والے ہیں۔

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 12:13 PM IST

ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں کامیابی کے جھنڈے لہرانے کے لیے بی جے پی پر عزم ہے۔

بی جے پی کے تمام اعلی رہنماؤں نے مغربی بنگال کی سرزمین پر پہلی مرتبہ اپنی حکومت بنانے کے لیے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

اسی کے مدنظر امت شاہ، جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے تمام اعلی رہنما مسلسل مغربی بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان روشن ہے۔

بی جے پی کے سابق قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ 19 دسمبر کو دو روزہ مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران وزیرداخلہ کا دوسری مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔ اس سے قبل وہ نومبر کے پہلے ہفتے میں آئے تھے۔

امت شاہ کے بنگال دورے کو بڑی اہمت دی جا رہی ہے۔ اس سے بی جے پی کی ریاستی یونٹ کو اسمبلی انتخابات میں فائدہ ملنے کے امکان روشن ہو جائیں گے۔

بی جے پی قومی نائب صدر مکل رائے نے کہا کہ امت شاہ کے دو روزہ دورہ بنگال سے متعلق تفصیلی معلومات فی الحال حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

دورے سے متعلق تفصیلی رپورٹ آئندہ چند دنوں کے دوران ملنے کا امکان روشن ہے۔ اس کے بعد ہی واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اعتبار سے امت شاہ جہاں جاتے ہیں وہ دورہ اہم ہو جاتا ہے۔ امت شاہ نہ صرف بھارت بلکہ پورے ایشیاء کے سب سے کامیاب ترین سیاسی رہنما ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.