ETV Bharat / state

آئی لیگ ٹرافی موہن بگان کے حوالے

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 9:43 PM IST

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے آئی لیگ چمپیئن موہن بگان کو ایک تقریب کے دوران آئی لیگ ٹرافی سے نوازا۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے یہ تقریب جنوری میں ہونی تھی، لیکن کورونا وائرس کے سبب اسے منسوخ کرنی پڑی تھی۔

AIFF handed over I league trophy to mohun bagan
آئی لیگ ٹرافی موہن بگان کے حوالے

کولکاتا کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں آل انڈیا فٹبال فیڈریش کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں اے آئی ایف ایف کے سی ای او سنندادھر، ریاستی وزیر کھیل کے اروپ بسواس موجود تھے۔

اس کے علاوہ موہن بگان کلب انتظامیہ کے اعلی عہدیداران اور چمپئین ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی کورونا کے سبب اپنے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

تقریب کے دوران اے آئی ایف ایف کی جانب سے چمپئین کلب آف انڈیا موہن بگان کو آئی لیگ ٹرافی سے نوازا گیا۔ موہن بگان کلب نے آئی لیگ ٹرافی کے ساتھ چمپئین ریلی کا اہتمام کیا۔ یہ ریلی الٹا ڈانگہ، شیام بازار، کریش پارک سے ہوتے ہوئے دھرمتلہ میں واقع موہن بگان کلب ٹنٹ پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:

طویل عرصے بعد محمڈن اسپورٹنگ کی آئی لیگ میں واپسی

گزشتہ سیزن میں آئی لیگ کو کورونا وائرس کے سبب درمیان میں ہی ملتوی کرنا پڑا تھا۔ اس وقت موہن بگان کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر تھی اور دوسری پوزیشن پر رہنے والی کولکاتا کی ٹیم ایسٹ بنگال سے 15پوائنٹ سے آگے تھی۔ اے آئی ایف ایف نے پوائنٹ ٹیبل میں آگے رہنے کی وجہ سے مو ہن بگان کو آئی لیگ چمپئین قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.