مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کے زیر اقتدار ریاست مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہوئے ہیں۔
یوتھ کانگریس کے سربراہ اور پارٹی کے سینئر رہنما ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بنگال کے مقابلہ 315 فیصد بہار میں، 245فیصد جھاڑ کھنڈ میں، 193فیصد مہاراشٹر میں، 180فیصد مدھیہ پردیش میں اور گجرات میں 52 فیصد کرائم کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بیورو کے مقابلے بنگال میں 46تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں جب کہ بہار میں 191،جھاڑ کھنڈ 159،مہاراشٹر میں 135،مدھیہ پردیش میں 129اور گجرات میں 70تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ سنیچر کو امیت شاہ نے ایک انٹرویودیتے ہوئے کہاتھا کہ بنگال میں تشدد کے واقعات سیاسی آلہ کار بن گئے ہیں اور وقت آگیا ہے کہ اس میں تبدیلی لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 2021کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ اس وقت ملک کوروناوائرس سے نمٹنے کی جدوجہد کررہی ہے اس کے باوجود ریاستی بی جے پی اگلے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔