ETV Bharat / state

این آر سی کے خوف سے لوک گلوکارکی جان گئی - چاردانگہ علاقے

جلپائی گوڑی ضلع میں ایک لوک گلوکاراوراداکارنے این آر سی کی دہشت کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے مرکزی حکومتم کے خلاف احتجاج کیا۔

این آر سی کے خوف سے لوک گلوکارکی جان گئی

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 6:05 PM IST

جلپائی گوڑی کے پنچایت چارڈانگہ علاقے میں ایک شخص نے این آر سی کے خوف کی وجہ سے خودکشی کرلی۔این آر سی کی وجہ سے ریاست میں اب تک متعدد افراد نے خودکشی کرلی ہے۔

این آر سی کے خوف سے لوک گلوکارکی جان گئی

لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ملک بھر میں شہریت ترمیمی بل نافذ کرنے کے اعلان کے بعد ملک میں دہشت کا ماحول ہے۔ خاص طور پر مسلمان خوف وہراسااس کے سائے زندگی گزاررہے ہیں۔

مغربہ بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے چاردانگہ علاقے میں ایک شخص نے این آرسی کے دہشت کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ گھر میں انہیں مردہ پایاگیا۔

مقامی باشندوں کی اطلاع پاکر پولیس جائے وقوع پرہنچی اور تفتیش شروع کردی ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی شناخت شہاب الدین محمد(56)کی شکل میں ہوئی ہے۔ انہیں آج گھر میں مردہ پایا گیا۔ قیاس آرا ئی ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس ضمن میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔تفتیش جاری ہے۔ گھروالوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

مرنے والے شخص کے بیٹے مجیپ الرحمن نے کہاکہ ابا گزشتہ چند دنوں سے ذہنی طور پر پریشان تھے۔ گھر میں بات چیت کے دوران انہوں نے کئی مرتبہ بتایا تھاکہ این آر سی کی وجہ سے ان کی فیملی کوملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ہمیں ملک بدر کرنے کی بات کررہے تھے۔ سیاسی رہنما ؤں کو اکثر وبیشتر علاقے میں این آر سی سے متعلق باتیں کرتے ہوئے دکھا جارہا تھا۔

مرنے والے شخص کے داماد رسول اعظم نے کہاکہ ابا گزشتہ چند دنوں سے گھر کے کاغذات کو لے کر پریشان تھے۔ گھر کے کاغذات میں کچھ غلطی تھی ۔ اس غلطی کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہا کرتے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.