مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ریڈ زون علاقوں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کو عمل میں لانے کے لیے فوج کی تعیناتی پر زور دیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب کا کہنا ہے کہ ریاست میں کووڈ-19 کے اب تک 255 کیسز سامنے آئے ہیں۔
وہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بی جے پی نے ریاست میں پی ڈی ایس سسٹم کے ذریعہ راشن کی تقسیم کاری میں عدم تضادات کا الزام عائد کیا، اس الزام کو حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے مسترد کردیا ہے۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو عمل میں لانے کے لیے وزیر اعلی ممتا بینرجی نے کہا 'سبھی ریڈ زونس علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی تاکہ لاک ڈاؤن کو سختی سے عمل میں لایا جائے'۔
بنرجی نے متنبہ کیا 'اگر لاک ڈاؤن پر عمل سختی سے نہ کیا گیا تو ریڈ زون علاقوں میں یہ وائرس کمیونٹی کی شکل اختیار کر سکتا ہے'۔
ضلع کے عہدیداران اور اعلی پولیس اہلکار کے ساتھ ویڈیو کانفرینسنگ میں ممتا بینرجی نے کہا 'ضلع ہاوڑا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اور اس لیے میری لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ گھروں میں رہیں'۔
انہوں نے کہا 'ہاوڑا میں حالات بہت خراب ہیں ابھی تک وائرس صرف متاثرہ افراد کے کنبے کے اندر ہی ہے اگر یہ علاقے کے لوگوں میں پھیل گیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے'۔
ممتا نے کہا 'میں صاف کر دینا چاہتی ہوں، اگر ضرورت ہے تو 7 سے 10 دنوں کے لیے ریڈ زونس علاقوں میں فوج کو تعینات کیا جائے، اس کے علاوہ ہاوڑا میں ہر روز مارکٹ 12 بجے سے پہلے پہلے بند کروا دی جائیں'۔
انہوں نے کہا 'کولکاتا ابھی ریڈ زون میں ہے اسے اورینج زون اور پھر گرین زون میں لانا ہوگا'۔