ETV Bharat / state

پولیس کی گولی سے بی جے پی کے کارکن کی موت نہیں ہوئی: ریاستی وزیر

ریاست مغربی بنگال کے وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ بی جے پی کے کارکن کی موت پولیس کی گولی سے نہیں بلکہ کسی نامعلوم شخص کے گولی چلانے سے ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 6:42 PM IST

پولیس کی گولی سے بی جے پی کے کارکن کی موت نہیں ہوئی

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنماء سبرتو مکھرجی نے کہا کہ اترکونا میں جو کچھ بھی ہوا وہ ایک سوچی سمجھی شازس تھی.

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج, جلسہ و جلوس کرنے کا حق سبھی کو حاصل ہے.مغربی بنگال اتر پردیش,ہریانہ اور مدھیہ پردیش کی طرح نہیں ہے جہاں ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں کی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر خفیہ نظر رکھی جاتی ہے۔اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حق و آزادی کا غلط استعمال کیا جائے گا. ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

وزیر نے کہا کہ اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی یوتھ مورچہ کے حامیوں نے احتجاج کے دوران قانون کے خلاف ورزی کی۔بی جے پی کے حامیوں نے بریکیڈ اور ٹرافک پولیس گارڈ روم میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگادی. اس وقت پولیس وہاں موجود نہیں تھی۔

پولیس جب ایک جگہ سے دوسری جگہ پر پہنچتی تب تک سب کچھ برباد ہو چکا تھا. پولیس کو پہلے حالات کو قابو کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔اس کے بعد بی جے پی کے مشتعل حامیوں نے پتھراؤ شروع کر دی. حالات کو مزید بگڑتے دکھ کر حسب ضابطہ ربر بلیٹ, اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔اس دوران پوری کارروائی کے دوران پولیس کی جانب سے کوئی شٹگن کا استعمال نہیں کیا گیا جو عموماً مغربی بنگال کی پولیس کرتی بھی نہیں ہے

شٹگن بلینگ پوائنٹ سے فائر کرنے سے ہی سامنے کھڑے شخص کی موت ہوتی ہے۔ لیکن پولیس کہیں دور کھڑی ہو کر مظاہرین کو قابو کرنے کے لئے ربر بلیٹ اور آنسو گیس کا استعمال کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جب شٹگن نہیں کرتی ہے تو مظاہرے میں شامل لوگوں میں سے ہی کسی نے قتل کیا ہو گا.اس کی تفتیش جاری ہے. اس کی گرفتاری عمل میں آتی ہی میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ گودی میڈیا نے جس طرح سے اس واقعے کو پیش کیا اتنا تو ہتھراس معاملے کو بھی نہیں کیا گیا تھا.

سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال پر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کھیل کھیل رہی ہے یہ صرف دو سے تین مہینوں تک ہی چلے گا .

دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شابتین باسو کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ٹھوس ثابت ہے وقت آنے پر منظر عام پر لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.