ETV Bharat / state

میرے والد کا قتل ہوا ہے :شکتی پانچا

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 4:04 PM IST

بی جے پی کے رہنما شکتی پانجہ نے الزام لگایا کہ ان کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے موت نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔

مغربی بنگال کے مدنی پور کے منتشور سے ترنمول کانگریس کے سابق رکن اسمبلی شجل پانجا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں ہوئی بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ والد کی موت کے بعد اتنے برسوں تک خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا تاہم اب خاموش نہیں رہنا ہے بلکہ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق رکن اسمبلی کی موت سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے دوران مجھے پتہ چلا کہ ان کی موت غیر فطری ہے۔بس اس کی جانچ ہونے کرنے کی ضرورت ہے۔جانچ کرنے سے ہی میرے والد کی پراسرار موت کی صحیح وجہ کا پتہ چلے گا ورنہ معاملہ اور پیچیدہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کی پراسرار موت کے بعد میں اپنے طریقے سے اس کی کھوج خبر لینے کی کوشش کی تو بہت کچھ پتہ چلا تھا۔

اسی سلسلے میں ایک پولیس سے بات چیت کی گئی لیکن پولیس افسر نے مشورہ دیا تھا کہ کھوج خبر لینے کے بجائے اپنے خاندان والوں کی فکر کریں۔ان کے مشورے کے بعد ہی مجھے شک ہوا تھا۔اس معاملے میں اور ثبوت اکٹھا کر کے تفتیش دوبارہ شروع کروانے کی کوشش کروں گا۔

دوسری طرف منتشور بلاک کے صدر عزیزالشیخ کا کہنا ہے کہ شکتی شجل کا الزام بے بنیاد ہے۔اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔وہ اپنے والد کی موت پر اتنے برسوں تک خاموش کیوں تھے؟ انہوں نے اس کے خلاف آواز کیوں نہیں بلند کی؟

یہ بھی پڑھیں:امرتیہ سین کو لے کر ٹی ایم سی اور بی جے پی میں تنازع

اس پر انہوں نے کہا کہ شکتی شجل اسمبلی انتخابات سے قبل اس معاملے پر تحقیقات کیوں چاہتے ہیں۔ ان کو ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کی کیا ضرورت تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.