موہن بگان کی ٹیم رواں آ ئی لیگ 20۔2019 میں شاندار کار کردگی کامظاہرے کی بدولت خطابی دعویداری کو مضبوط بنانے نے کے لیے مزید غیر ملکی فٹبالروں کی خدمات حاصل کر لیا۔
قازخستان کے فٹبالر کامران تشنوومعروف فٹبال کلب موہن بگان کی نمائندگی کرنے کے لیے آج کولکاتا پہنچے ۔
کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندربوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قازخستان کے فٹبالر کامران تشنوو کے کولکاتا پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔
موہن بگان کلب انتظامیہ کے عہدیداران اور شیدائیوں نے قازخستان کے فٹبالر کا والہانہ استقبال کیا ۔
کامران تشنوو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موہن بگان بھارت کامعروف فٹبال کلب ہے۔ کلب کی تاریخ وسیع ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے تاریخی فٹبال کلب موہن بگان حصہ بن کر بے حد خوش ہوں ۔ میں کلب کی جرسی زیب تن کرنے کے لئے بے تاب ہوں۔
کامران کاکہنا ہے کہ میں موہن بگان کی جرسی زیب تن کرکے آئی لیگ میں اپنے نئے کلب کی نمائندگی کرنے کے لیے بے چین ہوں۔
قازخستان فٹبال میں گول مشین کے نام سے مشہور کامران تشنوو نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔انہوں نے اب تک اپنی قومی فٹبال ٹیم کی جانب سے 57 میچوں میں 23 گول کرچکے ہیں۔