ETV Bharat / state

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری - قدرتی آفات

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہاکہ علی پور محکمہ موسمیات کی ہدایت کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے  متعلقہ ادارے پوری طرح سے تیار ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری پوری
author img

By

Published : Aug 17, 2019, 10:30 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:15 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹے سے مسلسل بارش کے دوران علی پور محکمہ موسیمات کی جانب سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں تک لوگوں کو شدید بارش کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سے جاری بارش میں مزید شدت آ نے کا خدشہ ہے ۔ اب تک 99 ایم ایم بارش ہو ئی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری پوری

مغربی بنگال کے وزیر جاوید احمد خان کے مطابق متعلقہ اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار وقعات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکاروں کو خبردار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔گزشتہ روز سے جاری بارش کے سبب شہر اور اس کے اطراف کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاع ہے ۔

وزیر نے کہاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ہلکار ان علاقوں میں اپنا کام شروع کردیا ہے ۔درختوں کو سٹرکوں سے ہٹا کر آمد ورفت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ریزروٹیم کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے شہر کولکاتا میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے جاری بارش کے سبب اب تک چھ لوگوں کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو چکی ہے جبکہ دیگر 19 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔زخمیوں میں چار بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 8:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.