مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب ہونے والا ہے۔ اس میں ترنمول کانگریس کا مقابلہ کرنے کے لئے بایاں محاذ اور پردیش کانگریس نے ایک ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولکاتا کارپوریشن کی 144 سیٹوں میں سے بایاں محاذ 80 سیٹوں پر جبکہ کانگریس 64 سیٹوں پر امیدوار میدان میں اتارنے پر رضامندی کے لئے علیم الدین صدر دفتر میں تبادلہ خیال جاری ہے ۔
صرف کولکاتا کارپوریشن نہیں بلکہ ریاست بھر میں میونسپل الیکشن میں ایک ساتھ لڑنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کی طرف سے ضلعی سطح پر بھی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
کولکاتا کارپوریشن کے الیکشن میں بایاں محاذ 80 سیٹوں پر لڑنا چاہتی ہے جبکہ کانگریس کے لئے 64 سیٹیں چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔حلیف جماعتوں کے علاوہ ہم خیال جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں بات چیت شروع کی گئی ہے ۔
اس میں سی پی آئی ایم ایل اور پی ڈی ایس شامل ہے لیکن ایس یو سی آئی کے کے بارے میں ابھی کوئی بات واضح نہیں ہوئی ہے۔ اگر کانگریس 64 سیٹوں پر راضی نہیں ہوتی ہے تو بایاں محاذ اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہے بایاں محاذ ہر حال میں کانگریس سے تعلقات بحال رکھنے کی کوشش میں ہے وہیں کانگریس بھی اس اتحاد کو قائم رکھنے کی کوشش میں ہے ۔