مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف گزشتہ 19 دنوں سے خواتین کا دھرنا جاری ہے۔ یوم جمہوریہ خو دو دن رہ گئے ہیں۔
دھرنے پر بیٹھیں خواتین اس بار یوم جمہوریہ تاریخی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارک سرکس میدان سے 25 جنوری کی شب 12 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا ۔
اس طرح سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں احتجاج درج کرایا جائے گا۔ اس تحریک میں اہم رول ادا کرنے والی عصمت جمیل کا کہنا ہے کہ اس دن پارک سرکس میدان سے دن بھر قومی ترانہ ، ترانہ ہندی اور قومیت سے پر نغمے دن بھر پیش کئے جائیں گے۔
دھرنے میں پہلے روز سے سرگرمی کے ساتھ ہر دن شریک رہنے والی نیشا رائے ساہا کا کہنا ہے کہ اس بار کا یوم جمہوریہ تاریخی ہوگا کیونکہ جس طرح سے ہمارے دستور پر حملہ کیا جا رہا ہے۔
ایک عوام مخالف مذہبی تعصب پر مبنی قانون نافذ کی گئی ہے یہ ہندوستان کی رواداری کے خلاف ہے ہم اس بار یوم جمہوریہ خو تاریخی بنا دیں گے اور اس اتنی شدت سے احتجاج کریں گے یہ دن تاریخی بن جائے گا۔