ریاست میں بہت جلد میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ہونے والے ہیں. اس سے قبل ہی کولکاتا کارپوریشن، درگا پور کارپوریشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ میں آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں مختلف عہدوں پر تقرری کرنے کا فیصلہ گیا۔
ان تین محکموں میں کل 400 نشستوں پر تقرری کی جائے گی جبکہ اس فیصلے کو سیاسی طبقے کا ایک حصہ خانہ پری کے طور پر دیکھ رہا ہے۔اس،سلسلے میں درگا پور کارپوریشن کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کارپوریشن میں 161 نشستوں پر تقرری کے لئے محکمہ میونسپل و کارپوریشن کو تجویز بھیجی گئی ہے۔
اس میں 34 نشستیں کلرک،پمپ آپریٹر 3 نشستوں پر اور ڈی گروپ کے تحت 124 افراد کی تقرری کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سال 2000 سے درگا پور کارپوریشن میں عارضی ورکروں کی تقرری کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ اس،وقت عارضی ورکروں کی تعداد 95 تھی اور فی الوقت یہ تعداد 400 تک پہنچ چکی ہے۔
آئندہ 10 فروری کو ریاستی بجٹ پیش کیا جانے والا ہے جبکہ 7 فروری کو گورنر جگدیپ دھنکر کی خطاب کے ساتھ بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا ۔عام طور گورنر کو ریاستی حکومت کی لکھی ہوئی تفصیلات کو پڑھنا ہوتا ہے۔ فی الحال گورنر اور ریاستی حکومت کے تعلقات بہت تلخی بھرے ہیں ایسے میں گورنر کیا کریں گے سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔