ETV Bharat / state

'دہلی میں جو ہوا اس سے ہم خوفزدہ نہیں ہیں'

کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ 'دہلی میں جس طرح سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ظلم کیا گیا، ان کو بے دردی سے مارا گیا۔ ہم اس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور نہ ہی ہماری ہمت ٹوٹی ہے۔ ہم اپنی آخری سانس تک لڑیں گے۔'

'دہلی میں جو ہوا اس سے ہم خوفزدہ نہیں ہیں '
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 10:43 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:49 PM IST

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم میں جس طرح دہلی کے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے گئے۔ اس کے خلاف مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں دھرنے پر بیٹھی خواتین میں غم و غصہ نظر آیا۔

آج پارک سرکس میدان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری دھرنے کو 51 روز مکمل ہو چکے ہیں۔ دہلی میں جو کچھ ہو رہا ہے۔ اس پر یہاں دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ 'دہلی میں جس طرح انسانیت کا خون ہو رہا ہے۔ ہم اس کی سخت لہجے میں مذمت کرتے ہیں لیکن ہم دہلی میں مسلمانوں پر ہوئے ظلم سے خائف نہیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اس طرح سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔'

گرچہ بنگال کی حکومت اور پولس کا رویہ ایسا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم اس طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ پارک سرکس میدان میں جاری سی اے اے اور این آر سی مخالف تحریک کی شروعات کرنے والی عصمت جمیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے چلے جانے کے بعد دہلی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کو ہم ختم کرائیں گے۔'

اس کے بعد دہلی میں جو ہوا لوگوں کو مارا گیا گھروں کو لوٹا گیا کچھ لوگ نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اور اپنے عزائم میں کامیاب بھی ہیں دہلی میں جو کچھ بھی ہوا۔

اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ساتھ ہی پارک سرکس کی خواتین دہلی کو دیکھ کر ہمت نہیں ہاری ہیں بلکہ ہم اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ اس طرح سے وہ ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.