ETV Bharat / state

مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم - مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم

کولکاتا شہر کے کئی مسلم علاقوں میں کورونا وائرس پھیلنے کی جھوٹی افواہوں کی وجہ دے لوگ دہشت زدہ ہیں۔اب تک کئی لوگوں کو جھوٹی خبروں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہونا پڑا ہے۔جبکہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:20 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا شہر میں اب تک کوورنا وائرس کے متعلق خبریں جھوٹی ثابت ہو چکی ہیں۔

کولکاتا شہر کے بنیا پوکھر علاقے میں گذشتہ کل احتشام پرویز نام کے شخص کے متعلق یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور پھر علاقے میں دہشت پھیل گئی۔

مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم

لیکن بعد میں جب ان کی جانچ کی گئی تو یہ بات غلط ثابت ہوئی لیکن احتیاط کے طور پر ان کے گھر والوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم
مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم

اس،سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے کئی افراد سے بات کی کہ افواہوں کا علاقے کے لوگوں کی زندگی پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔

برائٹ اسٹریٹ کے دلاور حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے

مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم
مسلم علاقوں میں افواہوں کا بازار گرم

لیکن اس کے باوجود بھی لوگ باہر نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولس اپنا کام اچھے طور پر کر رہی ہے لیکن کطھ نوجوان لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور دوسری جانب کوورنا وائرس سے متعلق جو افواہیں پھیل رہی وہ بہت افسوسناک ہے۔

برائٹ اسٹریٹ کے ہی ڈاکٹر مشتاق کے متعلق کسی نے یہ افواہ اڑا دی تھی کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں جس کے بعد ان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لوگوں ایسا،نہیں کرنا چاہئے۔اس سلسلے میں راجا بازار کے محمد شاہد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے افواہوں سے لوگوں کو بچنا چاہئے کیونکہ ایسی باتوں سے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے پورے علاقے کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

وہیں بنیا پوکھر کے احتشام پرویز کے متعلق جھوٹی خبر کے بعد احتیاط کے طور پر محکمہ صحت کے اہلکاروں نے پورے علاقے کو بند کر دیا تھا اور علاقے کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔
پولس و انتظامیہ کی جانب سے بھی لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دے اور نہ ہی افواہوں پھلائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.