کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور کسی طرح کی اجتماع کرنے کی پابندی ہے۔ جمعہ کے روز مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان جمع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں کئی خدشات ہیں۔
ناخدا مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے اس خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز انسانیت اور ملک کے حق میں اجتماعی جمعہ کی نماز کے ادا نہیں کی جائے گی۔
ناخدا مسجد میں جمعہ کی نماز میں صرف امام اور مسجد خادمین شرکت کریں گے مختصر خطبے کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔
مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے لوگوں سے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی صرف جمعہ ہی نہیں بلکہ پنجگانہ نماز کےلئے بھی مسجد نہ آنے کہ اپیل کی گئی جب تک کہ حالات بہتر نہ ہو جائیں۔
کیونکہ ان حالات میں اجتماع کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے وہیں دوسری جانب حکومت کے فیصلے کی خلاف ورزی نہ ہو تاکہ حکومت کو کوئی کارروائی کرنے کا موقع ملے۔