مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے آج نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ملک گیر ہڑتال کو عوام کا ساتھ ملا ہے بنگال میں ہمارا بند کامیاب رہا عوام نے ہمارے بند کی حمایت کی ہے ۔
کئی جگہوں پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے لوگوں نے بند کے دوران ہمیں بدنام کرنے کے لئے بد امنی پھیلانے کی کوشش کی انہوں نے بند پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بیان پر کہا کہ جن لوگوں نے بند کی سیاست کرکے اور بند کے دوران توڑ پھوڑ مچا کر قیادت تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
وہی لوگ بند کو غلط بتا رہے ہیں جنہوں نے سنگور میں بند کیا توڑ پھوڑ مچائی جنہوں نے ریاستی اسمبلی میں توڑ پھوڑ مچائی اور ہگلی میں لائبریری میں توڑ پھوڑ کی وہ لوگ ہمیں درس دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے بند کے دوران جہاں جہاں بند کے دوران تشدد ہوا اس میں ترنمول کانگریس کا ہاتھ ہے اور یہ سب وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ایم پر کیا گیا۔
انہوں نے خود اس بند کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا انہوں بند کو کامیاب بنانے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یہ بند بے روزگاری پینشن اور مہنگائی کے خلاف بھی تھی جس کی عوام نے حمایت کی اس کے علاوہ بی جے پی حکومت کو سبق بھی دینا تھا۔