ETV Bharat / state

'آٹھویں جماعت تک کے طلباء کوفیل نہیں کیا جائے گا' - ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی

محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار جماعت اول تا آٹھویں جماعت کے بچوں کو فیل نہیں کیا جائے گا ۔ ان تمام طلباء کو اگلے درجہ میں ترقی دے دی جائے گی۔ اس کی اطلاع ریا ستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے دی۔

آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو اس بار فیل نہیں کیا جاے گا

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 5:22 PM IST

پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح سے مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کا تعلیمی نظام پر بھی اثر پڑا ہے ملک و ریاست میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ریاست بنگال میں اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ پوری طرح سے بند ہے۔

آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو اس بار فیل نہیں کیا جاے گا

اس کی وجہ سے کئی اسکولوں میں سالانہ امتحانات بھی نہیں ہو پایا ہے۔ ریاستی محکمہ تعلیم نے ان حالات کے مد نظر فیصلہ کیا ہے کہ اس بار درجہ اول سے درجہ ہشتم تک کے طلباء کو اس بار اگلے درجہ میں ترقی دے دی جائےگی۔

کسی کو نہیں روکا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ہی ریاستی محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا تھا کہ درجہ اول تا ہشتم تک طلباء کو ان کی کارکردگی پر اگلے درجہ میں ترقی دی جائے گی۔ خراب کارکردگی پر روک دیا جائےگا۔

لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال ریاستی محکمہ تعلیم کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا ہے لیکن یہ صرف اسی سال کے لئے ہے۔

چونکہ لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے تعلیمی سلسلہ بھی منقطع ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا نصاب بھی پورا نہیں ہو سکا ہے۔

اسی لیے ریاستی محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ آج ریاستی وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے ایک ویڈیو جاری کرکے یہ جانکاری دی ہے۔

انہوں اس ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس بار درجہ اول تا ہشتم کے طلبا کو روکا نہیں جائے بلکہ سب کو اگلے درجہ میں ترقی دے دی جائے گی یہ فیصلہ موجودہ حالات کے مد نظر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا انتظام کرنے پر غور کر رہی ہے۔

کیونکہ ان کی تعلیم متاثر یو رہی ہے انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے ای میل ،ویب سائٹ اور دور درشن کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.