این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال کے فن کاروں کی جانب سے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ بنگلہ اداکاروں کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بنگلہ فلم انڈسٹری کے 12 فن کاروں نے ورون گروور کی نظم ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے۔
بنگلہ زبان میں پیش کیا ہے جس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آج ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے متعلق لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے ۔
اگر آپ ٹرین میں سواری کریں گے اور اپنا شناختی کارڈ نہیں دکھائیں گے ہوائی جہاز سے سفر کریں گے تو اپنا شناختی کارڈ نہیں دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے دانشور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔
بی جے پی کے رہنما نے این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ترنمول کانگریس کی مخالفت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی آئی پی ایس اور وی سی کی نوکریاں بچانے کے لئے راستے پر بیٹھ رہی ہیں ۔
وزیر تعلیم کے ساتھ وی سی دھرنے پر بیٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے ممتا بنرجی کی ترنمول یوتھ کانگریس کی جانب سے جاری دھرنا منچ پر گئی تھی کہا کہ ممتا بنرجی کو بنگال کے لوگوں نے بتا دیا ہے کہ وہ سی اے اے اور این آر سی کے معاملے میں ان کے ساتھ نہیں ہیں کیونکہ سب سے زیادہ متاثرہ لوگ بنگال میں ہیں جو شہریت پانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں گزشتہ دنوں دئیے گئے اپنے بیان جس میں انہوں نے تھا کہ بنگال میں بھی سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والوں پر گولی چلانی چاہئے اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے جو کہا ہے سوچ سمجھ کر کہا ہے انہوں اس تناظر میں بنگال میں نکسلائٹ تحریک کے دوران پولس کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ شنکر رائے نے بھی گولیاں چلوائی تھی۔
بایاں محاذ کے دور میں بھی عوام ہر گولیاں چلائی گئی یہ لوگ ہم پر انگلی اٹھا رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اسی لئے آئندہ 16 جنوری سے 30 جنوری تک بھاجپا کے کارکنان گھر گھر جا کر لوگوں میں سی اے اے اور این آر سی کے متعلق غلط فہمی کو دور کرنا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا سرکار کے پاس پورا حق ہے