مغربی بنگال میں ہائر سیکنڈری کا امتحان جاری ہے اور اسی وجہ سے طلبا کو امتحان دینے جانا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں آج متعدد امتحان مراکز میں ترنمول کانگریس کی جانب سے طلبا میں مفت ماسک تقسیم کیا گیا اور ان کے والدین کو بھی مفت میں ماسک فراہم کیا گیا۔
کورونا وائرس سے احتیاط بنگال میں ماسک پہن کر طلباء نے دیا امتحان حکومت کی طرف سے اجتماع کرنے سے منع کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس سے لوگ متاثر نہ ہو لیکن ہائر سیکنڈری کا فائنل امتحانات ہونے کی وجہ سے بحالت مجبوری طلبا کو گھر سے باہر نکلنا پڑ رہا ہے۔کورونا وائرس سے احتیاط بنگال میں ماسک پہن کر طلباء نے دیا امتحان جبکہ بنگال کے اسکولوں اور کالجوں میں آئندہ 31 مارچ تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آج درگا پور کارپوریشن کے ایم آئی سی صحت راکھی تیواری کی موجودگی میں ہائر سیکنڈری کے 270 طلبا میں ماسک تقسیم کیا گیا۔کورونا وائرس سے احتیاط بنگال میں ماسک پہن کر طلباء نے دیا امتحان کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے کئی طرح کے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔عام لوگوں کی طرف سے بھی بڑے پیمانے پر حکومت سے مفت میں ماسک کی تقسیم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن اب تک حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔