ممتا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ'سب کو رمضان مبارک ہو! یہ مقدس مہینہ خوداحتسابی اور تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔ میری تمام نیک تمنائیں روزہ رکھنے والوں کے ساتھ ہے۔ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ اس وقت ہم سب مل کر کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں اس لیے میری اپیل ہے کہ رمضان کے موقع پر بھی اپنے گھروں میں ہی رہ کر نماز ادا کریں'۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اس مقدس مہینے میں ہمیں ایک دوسرے سے وعدہ کرنا چاہیے کہ ہم اس وبا سے متحد ہوکر لڑیں گے۔ ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے۔ ممتا نے کہا کہ لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے۔
ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ہم نے اپنے آباؤ اجداد سے سیکھا ہے کہ اچھائی ہمیشہ برائی پر فتح پاتی ہے۔اس وقت ہم سب برائی کا سامنا کررہے ہیں خدا ہم سب کو اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت و صلاحیت دے اور سب کچھ ٹھیک کردے گھر میں رہ کر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے اور اپنے کنبے کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔