ETV Bharat / state

'اسپیشل پیکج عوام کے ساتھ دھوکہ'

کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے وزیرا عظم کے ذریعہ اعلان کئے گئے 20لاکھ کروڑ کے مالی پیکج کو گھوڑوں کے انڈے کا پیکج سے تعبیر کرتے ہوئے وزیرا علی ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ پیکج ’لفاظی‘سے زیادہ کچھ بھی ہیں ہے۔

'اسپیشل پیکج عوام کے ساتھ دھوکہ'
'اسپیشل پیکج عوام کے ساتھ دھوکہ'
author img

By

Published : May 13, 2020, 10:29 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس پیکج میں ریاستوں کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ آخر ریاستیں کیسے چلیں گی؟ خصوصی پیکج بڑے صفر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

'اسپیشل پیکج عوام کے ساتھ دھوکہ'
'اسپیشل پیکج عوام کے ساتھ دھوکہ'

خیال رہے کہ کل رات 8بجے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی نے20لاکھ کروڑروپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے پریس کانفرنس کرکے اس پیکج سے متعلق تفصیلا ت بتایا کہ یہ پیکج کن کن شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ یکج کو آؤش‘سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔مصیبت کے وقت لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے‘۔ پیکیج میں ملازمت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ مرکز گمراہ کن معلومات فراہم کررہی ہے۔ پیسہ نہیں ہے، ریاستیں کیسے چلیں گی؟ '

وزیر اعظم نے کل قوم کے نام خطاب میں ’خود انحصاری مہم‘ پر سب زیادہ زور دیا تھا۔وزیر اعلی نے وزیر اعظم مودی کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی خود انحصاری کر چکی ہوں۔ بنگال میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو چلانے کے لئے پہلے ہی90,000کروڑ روپئے مختص کئے جاچکے ہیں ہے۔ سیلف ہیلپ گروپس پی پی ای اور ماسک بنا رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ خصوصی پیکج صفر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور ملک کے عوام کی آنکھوں میں بالو جھونکنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔اس پیکج میں غیر منظم سیکٹڑ میں کام کرنے والوں کیلئے کچھ بہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرملا سیتارمن نے آج اس مالی پیکج سے متعلق جو کچھ بتایا ہے اس سے صاف واضح ہوگیا ہے کہ کل وزیر اعظم نے جو کچھ کہا تھا وہ بیوقوف بنانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا۔

ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستوں کے ساتھ تعاون نہیں کرنے پر کہا ہے کہ مرکزی حکومت وفاقی ڈھانچے کو بلڈوزر کے ذریعہ ختم کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.