مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میونسپل کارپوریشن Asansol Municipal Corporation کے وارڈ نمبر 43 میں گزشتہ چند روز سے پانی کی قلت سے عام لوگ پریشان ہیں۔
مسلم اکثریتی علاقے میں پانی کی قلت سے پریشان مقامی باشندوں نے کارپوریشن میں اس کی شکایت کی تھی Locals complained to the corporation لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہونے پر لوگوں میں ناراضگی اور بڑھ گئی۔
مرد حضرات کی شکایت پر کوئی کام نہیں ہونے پر محلے کی خواتین نے انتظامیہ کی لاپروائیManagement negligence کے خلاف سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا۔ آسنسول کے وارڈ نمبر43 میں گزشتہ چند روز سے پانی کی قلت کے خلاف مسلم خواتین نے ناکہ بندی کردی جس سے آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔
خواتین کا کہنا ہے کہ پانی اگر ایک دو دن نہیں ملا تو ادھر ادھر سے کسی طرح سے کام چلایا جاسکتا ہے لیکن چار پانچ دنوں سے پانی کی قلت ہو اور اس کے بارے میں انتظامیہ لاعلم ہو تو اس میں کچھ گڑبڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کو عرضداشت پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پانی کی قلت کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ کارپوریشن انتظامیہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر اندر پانی کی قلت کے مسئلے کو حل نہیں کر پاتی ہے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:Water Crisis in Behrampura: پانی کے لیے ترستا احمدآباد کا بہرام پورہ
دوسری جانب آسنسول میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی وارڈ میں پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جہاں تک وارڈ نمبر 43 کا معاملہ ہے تو وہاں پائپوں کی مرمت کا کام چل رہا تھا جس کی وجہ سے پانی کا پریشر کم ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے معمولی پریشانی کو ایشو بنا کر گھریلو خواتین کو گمراہ کرکے سڑکوں پر اتار دیا۔