ETV Bharat / state

ہُگلی: ناجائز رشتے پر پردہ ڈالنے کے لئے نو سال کے وسیم کا بہیمانہ قتل - نو سال کے لڑکے کا قتل

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کےعلاقہ ملا پاڑہ سے پولیس نے ایک نوجوان کو ناجائز رشتے پر پردہ ڈالنے کے لئے نو سال کے لڑکے کا قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ناجائز رشتے پر پردہ ڈالنے کے لئے نو سال کے وسیم کا بہمانہ قتل

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 7:23 PM IST

ذرائع کے مطابق نو سال کا وسیم (فرضی نام) گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھا۔ اس کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے گمشدگی کی شکایت پر تفتیش شروع کی۔ لڑکے کو آخری مرتبہ شیخ راجو نام کے ایک نوجوان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

بانسبڑیا تھانے کی پولیس نے شیخ راجو نام کے نوجوان کو ہوڑہ ضلع کے شنکریل کے ایک کھٹال سے گرفتار کیا جہاں وہ خفیہ پناہ لیے ہوئے تھا۔ پولیس نے بتایا کہ لمبی تفتیش کے بعد گرفتار نوجوان نے پورے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے اقبال جرم کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 25 جولائی کو شیخ راجو نے لڑکے کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے گھر سے بلا کر لے گیا تھا اور اس کے بعد دونوں کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران شیخ راجو نے بتایا کہ بچے کی ماں شبنم کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے۔ اسی بنیاد پر وہ گھر آنا جانا کیا کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ گزشتہ 20 جولائی کو لڑکے نے شیخ راجو اور شبنم کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔ دونوں کو یہ ڈر ستانے لگا تھا کہ یہ بات کسی کو کہیں بول نہ دے۔

مزید پڑھیں:کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع

شیخ راجو نے ناجائز تعلقات پر پردہ ڈالنے کے لئے لڑکے کا قتل کرکے اس کی لاش ڈمپنگ گراؤنڈ میں پھینک دی تھی۔ نابالغ کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.