ETV Bharat / state

وشواہندو پریشد نے کلیان بنرجی کے خلاف درج کرائی شکایت

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 8:58 PM IST

وشوا ہندو پریشد کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف چانپڑا تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

Vishwa Hindu Parishad files complaint against Kalyan Banerjee in police
وشواہندو پریشد کی جانب سے کلیان بنرجی کے خلاف پولیس میں شکایت

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے جبکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مغربی بنگال وشوا ہندو پریشد کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف چانپڑا تھانے میں شکایت درج کرائی۔ وشوا ہندو پریشد نے ایڈوکٹ کلیان بنرجی پر دیوی دیوتاؤں کے خلاف قابل اعتراض بیانات دینے کا الزام عائد کیا اور اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

پریشد کے حامیوں نے رکن پارلیمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کاروائی نہ کرنے کی صورت میں پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاج مظاہرہ کرنے کی بھی دھمکی دی۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکٹ کلیان بنرجی کے خلاف مسلسل دوسری مرتبہ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اس سے پہلے ہوڑہ ضلع کے گولہ باری تھانے میں کلیان بنرجی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.