مغربی بنگال کےمالدہ ضلع کے رتوا تھانہ علاقے میں واقع تین ہائی مدرسوں کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے حامیوں کے تصادم سے سنسنی پھیل گئی۔Violence and Bombing Allegation In High Madrasah Election In Maldah
سی پی آئی ایم نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر مدرسوں کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات کے دوران بیلیٹ باکس لوٹنے کے لئے علاقے میں بموں سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رتوا ہائی مدرسہ،رانی نگر ہائی مدرسہ اور بسنتی پورہائی مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات ہوئے۔تین میں سے دو ہائی مدرسے کے انتخابات میں ترنمول کانگریس کو جیت ملی جبکہ ایک مدرسے پر سی پی آئی ایم اور کانگریس اتحاد کو کامیابی ملی۔
مالدہ ضلع سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری نذرالاسلام نے کہا کہ تین ہائی مدرسوں کے انتخابات میں ترنمول کانگریس نے اپنی پوری طاقت جھونک دی۔غنڈوں کی مدد سے بیلیٹ باکس لوٹنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:Cpim Public Donation سی پی آئی ایم کے عوامی چندے میں غیرمعمولی اضافہ
انہوں نے کہا کہ اب تعلیمی اداروں کے انتخابات میں غنڈوں کے بجا استعمال کیا جا رہا ہے۔دو مہینوں کے بعد ہونے والے پنچایت انتخابات کے دوران کیا ہو گا اوپر والے کو ہی اچھی طرح سے پتہ ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ضلع جنرل سیکرٹری عبدالرحیم نے کہاکہ سی پی آئی ایم اور کانگریس کے الزام بے بنیاد ہے۔ان کے پیروں تلے زمین نکل چکی ہے۔اس لئے وہ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔