مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کےڈائمنڈہاربر تھانہ کے تحت ایک نمبربلاک کے ایک مکان میں نائب پنچایت پردھان کو مکان کے ایک کمرے میں انہیں مردہ پایاگیا۔گھر والوں کی اطلاع پرمقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کرتفتیش شروع کردی۔Vice Panachyat Pradhan Found Dead In His Room In South 24 PGS
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہاکہ لاش کا معائنہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہنائب پنچایت پردھان کی موت زہر کھانے سے ہوئی ہے لیکن اس پرواضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہاکہ مرنے والے شخص کی شناخت دیب برت داس کے طور پرہوئی ہے ۔وہ ایک نمبربلاک کے ترنمول کانگریس کے نائب پنچایت پردھان ہیں۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہےاور پراسرارموت کی وجہ سے معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ گھروالوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔نائب پمچایت پردھان کے قریبی ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہےاور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ ذہنی طور پردباو میں مبتلا نہیں تھے یاپھران کاکسی سے کوئی دشمنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Cook Arrest in Afghan Citizen murder case افغان شہری کے قتل کے الزام میں باورچی گرفتار
گھروالوں کاکہنا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔وہ نائب پنچایت پردھان ہونے کے باوجود ایک عام آدمی کی طرح زندگی گزارتے تھے۔سیاست کے بارے مئں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ وہ گھرکے لوگوں کے ساتھ سیاست کو لے کر بات چیت نہیں کرتے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ انہیں خودکشی کے لئے مجبور کیا جا سکتا ہے۔اس کے پیچھے کون لوگ ہیں ۔اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا فی الحال ٹھیک نہیں ہوگا۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے اور ساری سچائی سامنے آجائے گی۔