ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہدایت کے بعد تمام اضلاع کے صحت مراکز پر ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی گئی ہے اور اس کے لیے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے تمام میونسپلٹی علاقوں میں کورونا ویکسینیشن مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ عام لوگوں میں بھی ویکسینیشن مہم کو لے کر خاصی دلچسپی پائی جارہی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ علاقے کمرہٹی، ٹیٹاگڑھ، گیارولیا، حاجی نگر، حالی شہر علاقوں میں کورونا ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر میونسپلٹیز کے ہیلتھ مراکز میں ٹوکن سسٹم کے ذریعہ لوگوں کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔ لوگوں کے رجسٹریشن بھی کیے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں کمرہٹی میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کو آسان بنانے کے لیے متعدد منصوبوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ کسی بھی ہیلتھ سینٹر پر چلے جائیں آپ کو کہیں بھی بدنظمی یا پھر بھیڑ بھاڑ نظر نہیں آئے گی'۔
- مزید پڑھیں: ویکسی نیشن کے بعد بھی لانگ کووڈ ہوسکتا ہے؟
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 711 تک پہنچ چکی ہے. اب تک 15 لاکھ 31 ہزار 54 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔