گزشتہ روز اتر پردیش کے نوئیڈا میں غازی آباد میں شراب کی دکانیں کھل گئیں ۔ دونوں اضلاع میں لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اڑاتی ہوئی نظر آ ئی ۔ لوگوں نے شراب خریدیں۔
انتظامیہ کو بھی اس میں کچھ بھی غلط نظر نہیں آیا نہ کہیں کنٹرول اور نہ ہی کہیں چالان کاٹا گیا کیونکہ ریونیو جو آرہا تھا۔ لوگ ٹھیکے پر شراب لینے کے لئے بیگ لے کر آئے تھے اور بھر بھر کر لے گئے۔
اسی دوران دہلی میں شراب نوشیوں کو ایک بڑا جھٹکا لگا۔گزشتہ شب دہلی حکومت نے شراب پر کوویڈ ٹیکس لگایا۔ اس کے بعد شراب کی قیمتوں میں 70 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔
مطلب یہ ہے کہ بوتل جو پہلے 500 روپے کی تھی اب 850 روپے کی ہوگئی ہے۔ اگرچہ دہلی میں شرابیوں کو متاثر نہیں کیا لیکن غازی آباد اور نوئیڈا کے شرابی اس سے یقیناً خوش ہوں گے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پہلی مرتبہ یوپی میں شراب دہلی سے سستی ہوگئی ہے۔ اس سے غازی آباد اور نوئیڈا کے شرابی خوش ہوگئے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب یوپی میں شراب دہلی سے سستی ہے۔ 70 فیصد ٹیکس والے رائل اسٹگ اور رائل چیلنج کی قیمت اب دہلی میں 765 روپے ہوگئی ہے جبکہ یوپی میں ان کی قیمت صرف 600 روپے ہے۔
بلینڈرز پرائیڈ بوتل دہلی میں 1275 روپے میں دستیاب ہے جبکہ یوپی میں اس کی قیمت 900 روپے ہے۔ اسی طرح میک ڈویل نمبر ایک اور 8 پی ایم بھی یوپی میں سستی ہیں۔ 420 میں میک ڈویل نمبر ایک کی قیمت 420 جبکہ دہلی میں اس کی قیمت 629 روپے ہے۔
تاہم اس دوران یہ بھی مانا جارہا ہے کہ یوپی حکومت بھی شراب کی قیمت میں اضافہ کرسکتی ہے۔ ادھر ، ایک شخص نے کہا کہ دہلی کی طرح یہاں بھی شراب کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے باوجوداسے خریدیں گے۔ انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔