ETV Bharat / state

Threat Letter to Asansol CBI Special Court Judge سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو دھمكی

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 6:47 PM IST

آسنسول میں سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی ضمانت منظور نا كرنے كی صورت میں منشیات كے معاملے میں پھنسانے كی دھمكی دی گئی ہے۔ جج كودھمكی آمیز خط موصول ہونے كے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔ threat letter to asansol cbi special court judge

cbi special court judge
cbi special court judge

مغربی بنگال میں ایس ایس سی كے ذریعہ پرائمیری اور اپر پرائمیری اسكولوں میں تقرری میں بدعنوانی كے معاملے میں ترنمول كانگریس سے معطل رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی كی گرفتاری كے بعد جانوروں كی اسمگلنگ كے معاملے كی تفتیش میں عدم تعاون كرنے كے الزام میں گرفتار ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كو لے كر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔unknwon man threat letter to asansol cbi special court judge in bengal

حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كے یكے بعد دیگرے رہنماوں پر سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریكٹریٹ كی گرفت مضبوط ہونے كے بعد اپوزیشن جماعتوں كی جانب سے ریاستی حكومت كو گھیرنے كی كوشش تیز كردی ہے۔

اسی درمیان آسنسول میں سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی ضمانت منظور نا كرنے كی صورت میں منشیات كے معاملے میں پھنسانے كی دھمكی دی گئی ہے۔ جج كودھمكی آمیز خط موصول ہونے كے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔

ذرائع كے مطابق سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو نامعلوم شخص نے دھمكی آمیز خط ملا ہے۔جج كودھمكی آمیز خط ملنے كے بعد مغربی بنگال كی سیاست سرگرم ہوگئی ہے۔نامعلوم شخص نے سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو انوبرتا منڈل كو ضمانت نہیں دیئے جانے پر انہیں منشیات كے جھوٹے معاملے میں پھنسانے كا ذكر كیاگیا ہے۔

cbi special court judge
cbi special court judge

ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كے وكیل آنند گوہا ٹھاكر نے كہاكہ وہ جج كو دھمكی آمیز خط بھیجنے كے واقعے كی پرزور مذمت كرتے ہیں۔جس نے بھی اس طرح كی حركت كی ہے اس كی كڑی مذمت كرنی چاہئے ۔ اس بات كا بھی خیال ركھنا چاہئے كہ اس طرح كی حركت دوبارہ كوئی اور نہ كر سكے۔خط بھیجنے والت كے خلاف سخت كارروائی كا مطالبہ كیا۔

یہ بھی پڑھیں:Anubrata Mondal Bail Rejected ترنمول كے رہنما انوبرتا منڈل كی ضمانت كی درخواست رد

كولكاتا میونسپل كارپوریشن كے میئر اور سی پی آئی ایم كے رہنما بكاش رنجن بھٹاچاریہ نے كہاكہ اس طرح كا واقعہ پہلے بھی رونما ہو چكا ہے۔ ترنمول كانگریس كے رہنماوں كے لئے یہ نئی بات نہیں ہے۔پہلے بھی متعدد لوگوں كو جھوٹے الزام میں پھنسایا گیا ہے۔ترنمول كانگریس میں ایسے كئی رہنما ہیں جن پر لوگوں كو جھوٹے معاملے میں پھنسانے كا الزام لگ چكا ہے۔

ترن جیت نام كے ایك وكیل نے كہاكہ جج كے خلاف اس طرح دھمكی دینا كسی بھی قیمت پرقابل قبول نہیں ہے۔ جج حضرات بھی اپنے اپنے كاموں كو انجام دیتے ہیں۔اس پر انہیں دھمكی نہیں دی جا سكتی ہے۔اس طرح كی حركت برداشت نہیں كی جاسكتی ہے۔قصوروار كے خلاف سخت كارروائی كامطالبہ كیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.