ETV Bharat / state

Unique Protest in Kanksa : کانکسا میں نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 10:51 PM IST

مغربی بردوان ضلع کے کانکسا تھانہ علاقے میں رسولﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف مسلمانوں نے انوکھے انداز میں احتجاج کیا اور سڑکوں کے کنارے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں کے درمیان پھول تقسیم کیے۔ Unique Protest in Kanksa on Prophet Remark Row

unique protest in kanksa
کانکسا میں نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف انوکھا احتجاج

مغربی بردوان : مغربی بنگال کے ہوڑہ کے بعد مرشدآباد، ندیا اور شمالی 24 پرگنہ کے مختلف علاقوں میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ نے احتجاجی جلسہ اور جلوس کے دوران تور پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا انتباہ دیا ہے۔ اس کے باوجود کہیں کہیں ٹرینوں کی آمدورفت روکنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی درمیان کانکسا تھانہ علاقے میں رسولﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف مسلمانوں نے انوکھے انداز میں احتجاج کیا اور سڑکوں کے کنارے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں کے درمیان پھولوں کا گلدستے تقسیم کیے۔

احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے والے سماجی کارکن غلام شیخ نے کہا کہ ہم سبھی کا ایک ہی مقصد ہے نوپور شرما کی گرفتاری اس کے لیے ہم سڑکوں پر اترے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی تکلیف نہیں دینا ہے جس کی وجہ سے ہم پر امن احتجاجی جلوس کا اہتمام کر پائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاج کریں گے اور جن لوگوں کی بدولت جلسہ و جلوس کر رہے ہیں انہیں استقبالیہ بھی دیں گے۔ اسی مقصد کے تحت ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Manoj Malaviya on Bengal Violence: مغربی بنگال میں چار دنوں کے اندر 42 ایف آئی آر درج، دو سو لوگ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.