ETV Bharat / state

Thunder And Lightening In Bengal مغربی بنگال میں موسلادھار بارش اور طوفان،دو لوگوں کی موت - مدنظر موسلادھار بارش اور طوفان

ریاست بھر میں موسلادھار بارش اور طوفان کے سبب دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔مختلف مقامات پر جانی اور مالی نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔

مغربی بنگال میں موسلادھار بارش اور طوفان،دو لوگوں کی موت

author img

By

Published : May 16, 2023, 11:24 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں کال بیساکھی کے مدنظر موسلادھار بارش اور طوفان میں بیرک پور صنعتی علاقے میں دو الگ الگ مقامات پر دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہاں اچانک طوفان میں کولکاتا اور اس کے اطراف میں درختوں اور کھمبوں کے اکھڑ کر سڑکوں پر گر جانے کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور شدید طور زخمی لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کوشک ڈھلی (20) کے طور پر ہوئی ہے۔

دوسری جانب موہن پور تھانے کے تحت جعفر پور چنڈی بازار علاقے میں ایک 40 سالہ سرسوتی بسواس نامی خاتون پر ناریل کا درخت گرنے سے موت ہوگئی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں بی این باسو سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ متعدد زخمی افراد بی این بوس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Storm And Rain In Kolkata طوفان اور بارش کے سبب کولکاتا میں عام زندگی متاثر

واضح رہے کہ پیر کی شب زبردست طوفان اور بارش نے کولکاتا سمیت بیشتر اضلاع کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ علی پور محکمۂ موسمیات نے طوفانی بارش کی پیش گوئی پہلے ہی دے دی تھی۔ علی پور محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے دنوں تک مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ بارش کے ساتھ ساتھ طوفان کا بھی خدشہ ہے۔ لوگوں کو ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.