کلکتہ کے گنیش چندر ایونیو میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک 12 سالہ لڑکے سمیت دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال فائر سروس کے وزیر سوجیت بوس نے کہا کہ تمام لوگوں کو عمارت سے نکا ل لیا گیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا 'لڑکا خوف کی وجہ سے عمارت کی تیسری منزل سے باہر کود گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چند منٹ بعد ہی اس نے دم توڑ دیا۔ عمارت کے باتھ روم سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ عمارت میں رہنے والے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب آفتاب سمیت دیگر ٹاپرز کی کامیابی کا راز کیا ہے؟
فائر سروس کے ایک اہلکار نے بتایا 'شہر کے شمالی حصے میں عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی اور جلد ہی بالائی منزل کی طرف بھی پھیل گئی'۔
بوس نے کہا 'تمام لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔ آگ پر قابو ہے۔ عمارت میں پھنسے افراد کو بچانے اور آگ بجھانے کے لئے کم از کم 25 فائر انجن اور ایک ہائیڈرولک سیڑھی لگائی گئی تھی'۔