ETV Bharat / state

Official killed in Road Accident: سڑک حادثے میں سی آئی ڈی کے افسر سمیت دو ہلاک - سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی کی موت

مشرقی بردوان ضلع کے جمال پور تھانہ کے تحت ادی پور علاقے میں سڑک حادثے میں ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی سمیت دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ DSP killed in road accident in Bengal

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 4:58 PM IST

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے جمال پور تھانہ کے تحت ادی پور علاقے میں سڑک حادثے میں ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی سمیت دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بردوان ضلع کے جمال پور سے کولکاتا واپس آنے کے دوران ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی کی گاڑی مخالف سمیت سے آ رہی کنٹینر سے ٹکرا گئی،کنٹینر کی زور دار ٹکر سے ٹاٹا سومو پوری طرح سے برباد ہو گئی، گاڑی پر سوار تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی اور سویک والنٹیر کی موت کی تصدیق کی.جبکہ ڈرائیور کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:Bomb Blast in Malda: مالدہ میں بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک، دیگر دو زخمی

پولیس نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی شناخت پرشانت گھوش (ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی) اور سورو سرکار (سویک والنٹیر) کے طور پر ہوئی ہے،پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، کنٹینر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس سے پوچھ کچھ کی جا رہی ہے، خلاصی بھی پولیس کی گرفت میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.