ETV Bharat / state

TMC Dharna بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف 48 گھنٹوں کا دھرنا - لقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف احتجاج

کولکاتا کی ریڈ روڈ پر گاندھی مورتی کے پاس ترنمول کانگریس کی خواتین ونگ نے بلقیس بانو کے جنسی زیادتی کے معاملے میں ملوث مجرموں کی رہائی کے خلاف48 گھنٹوں کے دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔TMC Dharna

بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف 48 گھنٹوں کا دھرنا

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 1:52 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف احتجاج و دھرنے کا سلسلہ شروع ہواہے۔مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی خواتین ونگ نے بلقیس بانو کے کیس میں رہائی پانے والے مجروں کے خلاف48 گھنٹوں کے لئے دھنرے میں بیٹھنے کافیصلہ کیا ہے۔۔Two Day Dharna By TMC Against Release Of Convicts In Bilkis Bano Case

اسی درمیاں کولکاتا کی ریڈ روڈ پرگاندھی مورتی کے پاس ترنمول کانگریس کی خواتین ونگ نے بلقیس بانو کے جنسی زیادتی کے معاملے میں ملوث مجرموں کی رہائی کے خلاف48 گھنٹوں کے دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر چندر یما بھٹاچاریہ کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی خواتین ونگ بلقیس بانوکےمجرموں کو دوبارہ جیل کی سزا دلانے کے لئے 48 گھنٹوں کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں ملک کی کسی بھی ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہے۔خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑبھیں:Flood Like Situation in Malda مالدہ میں سیلاب جیسی صورتحال

انہوں نے کہا کہ بلقیس بانو کے مجرموں کی سزا معاف کرکے بی جے پی کی قیادت والی گجرات اور مرکز کی حکومتوں نے ثابت کر دیا کہ ان کی نظروں میں خواتین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اس لئے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس نے بلقیس بانو کو انصاف دلانے کا عہد کیا ہے۔آج ہم48 گھنٹوں کے لئے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔مستقبل میں بلقیس بانو کی حمایت میں ریاستی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.