مغربی بنگال میں سِوِک والنٹیر پولیس کی تقرری، مختلف چوراہے پر تعیناتی اور ڈیوٹی کے دوران عام لوگوں کو ہدف تشدد بنانے کے معاملے کو لے کر اکثر و بیشتر سوال اٹھتے رہے ہیں. Kolkata police arrested Civic Volunteer Police۔ دارالحکومت کولکاتا میں تعینات سِوِک والنٹیر پولیس کے اہلکار اپنی غلط حرکت کی وجہ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے.
دو سِوِک پولیس والنٹیر گاڑی چوری کے الزام میں گرفتار کولکاتا کے تجارتی مرکز بڑا بازار تھانے کی پولیس نے سِوِک والنٹیر پولیس کو ایک شخص کی پٹائی کرنے کے بعد اس کی گاڑی کو چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا.ذرائع کے مطابق پارک سرکس میں ٹریفک گارڈ کی ڈیوٹی پر تعینات شیخ اکبر اور جمال منڈل کے نام دو سِوِک والنٹیر پر پِک اپ وین کے مالک کی پٹائی کرنے کے بعد ان کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے. پِک اپ وین کے مالک راج کمار شاؤ نے بڑا بازار تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ گزشتہ شب گیارہ، ساڑھے گیارہ کے درمیان اسٹرانڈ روڈ پر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے. اسی وقت لال رنگ کی ایک ٹاٹا سومو پر سوار دو سِوِک والنٹیر آتے ہیں اور گھیر لیتے ہیں.انہوں نے کہا کہ دونوں سِوِک والنٹیر اہلکاروں نے گاڑی کے مالک کی زبردست پٹائی کرتے ہیں اور ان کی گاڑی لے کر فرار ہو جاتے ہیں. یہ ایک چھینتائی کا معاملہ ہے.بڑا بازار تھانے کی پولیس نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے سِوِک والنٹیر کو گرفتار کرلیا. شیخ اکبر انٹالی کے بی بی بگان علاقے کا رہنے والا ہے جبکہ جمال منڈل ہگلی ضلع سے تعلق رکھتا ہے اور بینیاپوکھر تھانہ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے.
یہ بھی پڑھیں:
پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. سِوِک والنٹیر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس معاملے میں اور کتنے لوگ ملوث ہیں.