ETV Bharat / state

Children Including Mother Died in Fire: آتشزدگی میں ماں سمیت دو بچوں کی موت

جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ علاقے میں گزشتہ شب ایک مکان میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا جس میں ماں اور دو بچوں کی جھلسنے سے موت ہوگئی۔ Two Children Including Mother Died in Fire

آتشزدگی میں ماں سمیت دو بچوں کی موت
آتشزدگی میں ماں سمیت دو بچوں کی موت
author img

By

Published : Apr 19, 2022, 5:13 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ تھانہ علاقے میں واقع ایک مکان میں آج اچانک آتشزدگی کے بعد مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے گھنٹوں کڑی مشقت کے بعد حالات پر قابو پایا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات گوپال گائن نام کے ایک شخص نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑا کرکے مکان کا دروازہ باہر سے بند کرکے برآمدے میں سو گیا، اسی کی لاپرواہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں مکان میں موجود ماں اور اس کے بچوں کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کشن گنج : آگ سے جھلس کر ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت

مہیش تلہ تھانے کی پولیس نے گوپال گائن کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے، پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ حادثہ ہے یا پھر سوچی سمجھی سازش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.