مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں ایک سڑک حادثے میں ایک بنگلہ دیشی جوڑے کی موت کی موت ہوگئی۔ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتارکیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آ یا جب ارسلان پرویز نا م کا ایک نوجوان تیز رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے سیشکسپئر سرانی اور پارک اسٹریٹ روڈ کے کراسنگ پر ایک مرسیڈیز کو ٹکر ماردی۔
دونوں گاڑیوں کے درمیان ٹکر اتنی زور تھی کہ سڑک کے کنارے واقع ٹریفک پولیس بوتھ مہندم ہوگیاجس کے سبب ایک بنگلہ دیشی جوڑے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دوگاڑیوں کی ٹکر کے بعد سڑک کے کنارے واقع ٹریفک بوتھ مہندم ہو گیا جہاں بارش سے بچنے کے لیے ایک بنگلہ دیشی جوڑے چھپے ہوئے تھے ۔
پولیس نے بتایاکہ حادثے میں ہلاک شدگان کی شناخت قاضی معین الحق عالم(36) ااور فرزانہ اسلام تانیا(28) کے طور پر ہو ئی ہے ۔ دونوں ڈھا کہ کے رہنے والے ہیں۔
پولیس نے مزیدکہاکہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں جیگوار کے مالک ارسلان پرویز (26)کوگرفتار کرلیا ہے ۔ وہ پارک سرکس کا رہنے والا ہے ۔ ارسلان پرویز انگلینڈ کے ایڈن برگ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے اور چھٹی منانے کے لیے گھر آ یا ہو اہے۔
دوسری طرف بنگلہ دیشی ہائی کمیشن نے بھی بنگلہ دیشی شہری قاضی معین الحق عالم اور فرزانہ کی موت کی تصد یق کی ہے۔ ہائی کمیشن کی جانب سے لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔