بیدر: کرناٹک کے بیدر ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ چناباساونا نے کہا کہ غیر قانونی گانجہ کا کاروبار کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور 1.23 کروڑ مالیت کا 118 کلو گرام گانجہ، ایک ماروتی سوزوکی کار، 3 موبائل فون اور 15 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔ ان سے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ وہ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر کے احاطے میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 24 جون کو، پولس نے اس اطلاع کی بنیاد پر ایک آپریشن شروع کیا کہ بیدر سے مہاراشٹرا کو ہمناآباد کے راستے غیر قانونی گانجہ اسمگل کیا جا رہا تھا اور ہمناآباد کے راماناراج کالج کے قریب سے ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں شامل تمام پولیس اہلکاروں نے اچھا کام کیا ہے اور کرناٹک اسٹیٹ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ان کے کام کو سراہنے کے بعد انعام تقسیم کریں گے۔
ضلع سے گانجے کی بین ریاستی اسمگلنگ کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع میں گانجہ کی غیر قانونی اسمگلنگ کے 16 کیسوں کو پکڑا گیا ہے اور 10.17 کروڑ مالیت کا 1017 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔ ٹریفک قوانین سے متعلق محکمہ پولیس، میونسپل کونسل، P.W.D مشترکہ طور پر کام کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: DDC Meet With Students یادگیر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی طلبا و طالبات سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی مشترکہ جانچ کرائی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے نظم و نسق کے لیے کس محکمے سے کام کیا جائے۔ اس موقع پر ہمناآباد کے سینئر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوانشو راجپوت، سی پی آئی ہمناآباد شرنباسپا ، پی ایس آئی سریش ، بسوراج اور آپریشن میں شامل تمام اہلکار موجود تھے۔